07 Dec 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں۔
بشریٰ بی بی نے چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں رات کے ساڑھے بارہ بجے تک اکیلی گاڑی میں موجود تھی، سب چلے گئے میں وہاں اکیلی موجود تھی، کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، اس کے بعد بہت سے گاڑیاں آئی تھیں کیونکہ ڈی چوک کو زبردستی خالی کرایا جا رہا تھا۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں نے سب کو کہا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا اور میں وہاں بالکل اکیلی تھی، جب میں ڈی چوک سے نہیں جا رہی تھی تو میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ بھی کی گئی۔