07 Dec 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی لاہور کا دورہ کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور کہا شہریوں کو سہولتیں دینا ہمارا کام ہے ۔
وفاقی وزیرمحنس نقوی نے نادرا میگا سینٹر کا تقریبا 20 منٹ تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے تمام پبلک کاونٹرز پر پراسس کا جائزہ لیا، ٹوکن سسٹم کا بھی بخوبی جائزہ لیا اور شناختی دستاویزات کی تیاری کی عرض سے آئے شہریوں سے گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے درپیش مسائل بارے دریافت کیا، شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کی مکمل پراسس میں ٹائم بارے بھی معلومات لیں، محسن نقوی نے شہریوں سے ان کے مسائل کو تسلی سے سنااور درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو موقع پر بھی احکامات بھی جاری کیے۔