شہرکی خبریں
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا
06 Dec 2024
06 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔