شہرکی خبریں
یواے ای ویزوں میں مشکلات، حکومت کا دستاویز کی تصدیق کیلئے ون ونڈو آپریشن پر غور
06 Dec 2024
06 Dec 2024
(ذیشان یوسفزئی) پاکستانیوں کو عرب امارات کے ویزوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکلات کی وجوہات میں سے ایک یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کی شکایات بھی تھیں۔
حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کے لئے بڑے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام دستاویز کی تصدیق کے لئے ون ونڈو آپریشن قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، ون ونڈو نادرا کے انتظام میں ہو گی، تعلیمی دستاویزات کی تصدیق بھی آن لائن ہو سکے گی۔
ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس پر کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے، تاکہ دستاویزات کی تصدیق میں آسانیاں ہوں، متحدہ عرب امارات حکومت کو دستاویزات کی جعلی تصدیق پر اعتراضات تھے، یو اے ای حکومت کو اقدامات سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔