06 Dec 2024
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کی علیمہ خان سے تکرار ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ یہ بتائیں آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھر گئے؟
بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟ ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کر رہی ہیں، ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کے کیسے اضافہ کر سکتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا جو کارکن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں خدا کیلئے انہیں لاپتہ نہ کہیں۔