اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چودھری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی، سماعت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ملک احمد چٹھہ اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کر لیا گیا، عمرایوب کو گرفتار کر کے جیل چوکی منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے