اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔

پی ٹی آئی کے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لئے آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے، جو جماعت 12 سال سے خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام تحریکیں اور تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جا رہا، پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں، کے پی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کو صوبے میں قیام امن کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہئے تھا، علی امین کے پاس اڈیالہ جیل کے قیدی کی کال پر اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کے لئے وقت اور وسائل ہیں لیکن پشتون قوم کے بہتر مستقبل کے لئے وقت ہی نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے جوان وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، فتنہ پارٹی انہی سکیورٹی فورسز کے خلاف گھٹیا مہم چلانے میں مصروف ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل میں دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں، ویسے بھی ان کا کرسی پر بیٹھے رہنا پشتونوں کے لئے کوئی نیک شگون نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے