(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پنجابی، بلوچی، سندھی ہم سب بھائی ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس والے انسان بنیں، ریڑھی والوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نئےجعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نےمینڈیٹ چوری کیا، جو فارم47 سے اقتدار میں آئے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی اور مریم وٹو دونوں خواتین غیر متعلقہ ہیں، کسی کے ذاتی ترجمان کا کیا جواب دوں، فیصل واوڈا ہمارے سیاسی مخالف ہیں، فیصل واوڈا کا ایجنڈا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو انڈر مائن کرنا ہے، انہوں نے تو حکومت کی بینڈ بجا دی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ہمارے کارکنان کی دوبارہ گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں۔