جرم وانصاف
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی تینوں بہنوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا
04 Dec 2024
04 Dec 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں کی درخواست مذکورہ بالا جرمانہ کے ساتھ خارج کر دی۔
جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق درخواست دیئے جانے کے وقت ملاقات ہو رہی تھی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیدیا۔
عدالت کی جانب سے حقائق کے منافی درخواست دینے پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں عظمیٰ، نورین اور علیمہ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے مذکورہ بالا جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کی۔