04 Dec 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت، بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 5 دسمبر کو سماعت کریں گے، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔