04 Dec 2024
(لاہور نیوز) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں 5 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔