04 Dec 2024
(لاہور نیوز) کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ڈاکو جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عمران عرف مانی بلوچ 150 وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے، اسی اثناء میں اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم گولیوں کی زد مین آکر زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔