اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے علاوہ باقی تمام ریلوے سٹیشنز کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(حریم جدون) لاہور کے علاوہ باقی تمام ریلوے سٹیشنز کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کنوینئر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ریلوے سٹیشن کے علاوہ باقی تمام سٹیشنوں کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریلوے پولیس حکام نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ صرف ایک لاہور میں لگیج سکینر کام کر رہا ہے، باقی سارے کے سارے فیل ہیں، تمام کے تمام سکینرز فارغ ہیں، کوئی واک تھرو گیٹ بھی کام نہیں کر رہا، کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کی باؤنڈری وال بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔

کمیٹی نے سکینرز خراب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کنوینئر کمیٹی رمیش لال نے استفسار کیا کہ جو سکینر لگے ہوئے ہیں وہ کیوں کام نہیں کررہے؟ جس پر ریلوے پولیس حکام نے جواب دیا کہ ہم نے کوشش کی سی سی ٹی وی کیمرے لے لیں، سکینرز ہماری ذمہ داری نہیں ہیں، ریلوے پولیس کے پاس تو فنڈز ہی نہیں ہیں۔

سی ای او ریلوے کی عدم موجودگی پر بھی کمیٹی کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا۔

کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سی ای او ریلوے کو تو کمیٹی میں آنا چاہیے تھا، یہی بدقسمتی ہے کہ آپ کمیٹی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، کمیٹی نے ہدایات دی تھیں کہ سی ای او ریلوے کو آنا چاہیے، اس ڈیپارٹمنٹ کا منسٹر بھی نہیں ہے، آپ مخلص نہیں ہو تو پھر چھوڑ دو۔

کنوینئر کمیٹی نے سی ای او ریلوے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ منسٹری کو ریلوے پولیس سے متعلق جو ہدایات دی تھیں ان پر کچھ کیا، آپ کے پاس بلوچستان میں نفری کتنی ہے؟ جس پر ریلوے پولیس حکام نے جواب دیا کہ 250 کانسٹیبل کی آسامیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے