04 Dec 2024
(لاہور نیوز) تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں معمر خاتون سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
ڈاکو اسلحے کے زور پر خاتون سے نقدی لے اڑے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔
فوٹیج میں دو ڈاکوؤں کو خاتون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو اسلحہ کے زور پر رکشے میں بیٹھی خاتون سے پرس چھینتے ہیں، خاتون کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو اسلحہ تان لیتے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 1 لاکھ 90 ہزار نقدی لے کر فرار ہوئے۔
