اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اب لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ ہتک عزت قانون درست ہے: عظمیٰ بخاری

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے اب لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ ہتک عزت قانون درست ہے۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ڈیپ فیک ویڈیوز خواتین کو بدنام کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے، ہر پیشی پر مجھے لوگوں کو بتانا پڑتا ہے میری ویڈیو ڈیپ فیک ہے، ایسے کیسز میں عدالتی نظام اور تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیت میں اضافہ بھی اثر حاضر کی اشد ضرورت ہے، پنجاب حکومت جب ہتک عزت کا قانون لائی تو کچھ لوگوں نے تنقید کی، کچھ لوگوں نے کہا پنجاب حکومت قانون سازی سے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے، لیکن اب لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ ہتک عزت قانون درست ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا فیک ویڈیو کے معاملے میں میری پوری فیملی نے میرا ساتھ دیا، ڈیپ فیک ویڈیوز ایک سیاہ پہلو ہے جو خاص طور پر خواتین کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے