اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار شہری منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے، وکیل نے موقف اپنایا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے