04 Dec 2024
(لاہور نیوز) اینتی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے 3 مختلف کارروائیوں میں 209.800 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، فیصل آباد اور گجرات میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران200 کلو بھنگ ، 4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، کارروائی میں 4.800 کلو افیون اور 1 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ہے ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔