اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جب ماحول تبدیل ہوتا ہے سارے کیسز پیچھے رہ جاتے ہیں: حافظ حمد اللہ

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہے کرپشن سمیت سارے کیسز پیچھے چلے جاتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کونسی اپوزیشن ہے جس کے ساتھ بات چیت نہ ہوئی ہو، مشرف نے نواز شریف اور بے نظیر کو سکیورٹی رسک کہا تھا، دونوں کے ساتھ پھر این آر او بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہے تو کرپشن سمیت کیسز سارے پیچھے چلے جاتے ہیں، پاکستان میں جو کہا جاتا ہے وہ نہیں کیا جاتا ہے، اگر کوئی کہتا ہے مذاکرات نہیں ہوئے تو میں کہتا ہوں بار بار ہوئے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے بات چیت ہوئی ہے، بات نو مئی کی معافی پر اٹکی ہوئی ہے، وہ چاہتےہیں افرا تفری کے ماحول کو ختم کیا جائے، بلاول بھٹو کی لاٹھی کی بات بالکل مناسب نہیں تھی۔

رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ لاٹھی جب بھی چلائی گئی ملک میں استحکام نہیں آیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے