اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، بیرسٹر گوہر نامزد

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ لیگل چینلجز جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں، ادارے کے مفاد میں ہےکہ میں کسی اورکو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے، اپوزیشن لیڈر  نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ میرا استعفیٰ جلد منظور کر کے بیرسٹرگوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے بدلے ہیں، سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر مستقل طور پرجوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی نمائندگی کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت کے بعد عمر ایوب ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم  کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے