03 Dec 2024
(لاہور نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کنفوژ ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کا معاملہ حل کرنا چاہیے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےحکومت سے گلے شکوے کیےتھے، حکومت نے مظاہرین کو روکنےکے لیے حفاظتی اقدامات کیے، عمران خان سےسنگجانی میں جلسے اور مذاکرات کا کہا تھا، بشریٰ بی بی اگر جلوس کو آگے نہ لے جاتی تو اہلکاروں کی شہادتیں نہ ہوتی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، مذاکرات سے انکار صرف بانی پی ٹی آئی کر رہے ہیں، عمران خان کنفوژ ہیں، بانی پی ٹی آئی پہلےسیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا اعلان کریں۔