اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ہونیولے ایس ایچ او کے اہم انکشافات

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل تھے، احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا ہے کہ24 نومبر کو میں لا اینڈ آرڈر کے لیے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا، یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہو گئے۔

طاہر اقبال نے کہا کہ ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے، جنہوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے شیلز کی وجہ سے میری حالت غیر ہو گئی اور انہوں نے مجھے گھیر لیا، مظاہرین نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا، میں  نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کر لیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں، آئندہ جب بھی پکارا گیا تو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے حاضر ہوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے