اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم، فریقوں سے 15 جنوری کو جواب طلب

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقوں سے جواب طلب کر لیا گیا۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر جسٹس شجاعت علی خان نے سابق میئر مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے برعکس ترامیم کی گئیں، مالی اور انتظامی اختیارات انتظامی افسران کو دے دیئے گئے، لوکل باڈیز کے الیکشن وقت پر نہ کرانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا شہریوں کو اپنی مقامی قیادت منتخب کرنے کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن کو بروقت الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقوں سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے