03 Dec 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا، زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کر رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے ہاتھ میں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔