03 Dec 2024
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سردی زور پکڑنے لگی۔
گزشتہ رات بارش برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ادھر شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 ریکارڈ کی گئی، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو گیا، کراچی 194 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا، فیصل آباد 270، ملتان کا اے کیو آئی 258 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 167، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 110 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 244 ریکارڈ کیا گیا۔