اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان آنے کا انکار مہنگا پڑگیا،بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت سےویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔اس معاملے پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملتان میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان ٹیم کو ویزے نہیں دیتا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔2022کے بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت نے ویزے نہیں دیے تھے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی کشیدگی تک پاکستان اور بھارت کو انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔دونوں ممالک اپنے ایونٹ نیوٹرل مقام پر کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے