02 Dec 2024
(لاہور نیوز) مغل پورہ کے علاقہ میں سسسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جواں سالہ بہو جاں بحق ہو گئی، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تھانہ مغلپورہ پولیس کے مطابق سمن آباد کی رہائشی انیقہ کی چار سال قبل جنید غلام فرید نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اکثر اوقات گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے، ورثا نے الزام عائد کیا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث انیقہ پر تشدد کیا جانا معمول بن چکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شیخ شوکت جاوید کی جانب سے کارروائی کیلئے درخواست دی گئی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔