02 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کاپ 16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے، وزیر اعظم واٹر سمٹ میں حصہ لینے کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ، مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔