02 Dec 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کے 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے 7 نئے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی، جن سات کیسز میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔