اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر انتظامیہ سے جواب طلب

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔

بھاٹی چوک سے پرانی مچھلی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ  نے ظفر اقبال اور دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل شان سعید گھمن ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ  نے پرانی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے مچھلی منڈی کی منتقلی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا، اسسٹنٹ کمشنر  نے عدالتی حکم کے باوجود دکانیں سیل کیں، دکانیں سیل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت انتظامیہ کو دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے 3 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے