02 Dec 2024
(لاہور نیوز) کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پیر منیر شاہ دربار کاچھا روڈ پر ون فائیو کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی، 7 نامعلوم ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
مارے گئے ڈاکوؤں کی عامر سہیل اور خرم کے نام سے شناخت ہوئی، دیگر ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔