اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر سے ہو گا

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر سے ہو گا۔

کریک ڈاؤن میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال، تیاری، خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں جگہ سیل اور مواد بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، پلاسٹک کے خاتمے کے لیے عوام کو 9 دسمبر تک مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ای پی اے نے ہر ضلع میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور میڈیا مہم و عوامی آگاہی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے تاہم ڈی سی اور ڈی پی اوز کے ساتھ مؤثر نفاذ کیلئے میٹنگز کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے