اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بزدار سرکار: '' نیا پاکستان منزلیں آسان'' اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) بزدار سرکار کے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں 30 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے میگا براجیکٹ نیا پاکستان منزلیں آسان میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ میں انکشاف ہوا ہے کہ بزدار سرکار کے منصوبہ کی فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کاموں کو شروع کیاگیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی شروع کر دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق منصوبہ میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے 30 بلین کی مالی بد انتظامی کی گئی ،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا پی سی ٹو ہی تیار نہیں کیا گیا،منصوبہ میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جبکہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔

 نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے