اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے عوام نے تدارک سموگ کیلئے حکومتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے عوام نے سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے نجی ادارے کی سروے رپورٹ شائع کردی گئی، سروے لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ بارے عوامی رائے جاننے کیلئے کیا گیا، سروے میں لاہور میں رہائش پذیر 15 سو نوجوان لڑکے لڑکیوں کی رائے لی گئی۔

سروے کے مطابق سموگ کا پھیلاؤ 3 چیزوں پر منحصر ہے جن میں حکومتی اقدامات، عوامی اقدامات اور ہوا کا رخ شامل ہے، 63 فیصد لاہوریوں کی رائے ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں ماحول دوست اور موثر اقدامات کئے ہیں۔

حکومتی اقدامات:

رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات بارے لاہور کے نوجوان بخوبی آگاہ ہیں، 69 فیصد عوام سموگ کے خلاف حکومت اقدامات بارے آگاہی رکھتے ہیں جو حکومت کی جانب سے مؤثر آگاہی مہم کا نتیجہ ہے، 90 فیصد نوجوان سموگ سے ہونے والی بیماریوں سے واقف ہیں۔

سروے میں 88 فیصد شہریوں نے صنعتوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کے اقدام کو سپورٹ کیا۔

عوامی اقدامات:

نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد یعنی 44 فیصد کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں سموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے جبکہ 40 فیصد نوجوانوں نے آج تک اپنی گاڑی یا موٹر بائیک کا سائلنسر یا انجن ٹھیک یا چیک نہیں کروایا۔

سروے میں شامل 44 فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ سموگ کم کرنے کیلئے یا درخت لگانے کیلئے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں لئے، 82 فیصد شہریوں نے سموگ میں کمی کے لیے گاڑیوں اور صنعتوں کی سخت نگرانی کی حمایت کردی۔

ہوا کا رخ:

سروے میں شامل نوجوانوں کی جانب سے ہوا کا رخ فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کا اہم سبب قرار دیا گیا، بھارتی پنجاب میں دھان کی پیداوار پاکستانی پنجاب سے کہیں زیادہ ہے، بھارتی پنجاب میں دھان کی باقیات کو جلانے سے ہونے والی آلودگی ہوائی رُخ کے باعث پاکستان میں داخل ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سموگ کی روک تھام میں علاقائی تعاون وقت کی ضرورت ہے، سرحد کے دونوں اطراف سخت اقدامات سے سموگ پر قابو پایا جاسکتا ہے، بارڈر کے ایک طرف حکومتی اور عوامی اقدامات کا فائدہ تب تک نہیں ہوگا جب تک دوسری جانب بھی حکومت اور عوام سموگ کے تدارک پر عملدرآمد نہ کرے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے