
30 Nov 2024
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 166 مقدمات درج کرکے 33 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پکڑے گئے کنکشنز میں 533 گھریلو، 19 کمرشل اور 1 زرعی کنکشنز شامل ہیں، بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 3 لاکھ 76 ہزار 825 یونٹس چارج کئے گئے۔