30 Nov 2024
(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت گزشتہ چار روز سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔
سرکاری نرخ نامے میں مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، گوشت کے فی کلو نرخ 461 روپے ہو گئے ہیں۔
زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہونے سے زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 318 روپے ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 350 کی سطح پر برقرار ہے۔
