30 Nov 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کما لیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ سال اسی دورانیے میں 19 ارب روپے آمدن ہوئی تھی، چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے عامر علی بلوچ نے مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک ایم ایل۔ون پر گراؤنڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ظاہر کیا ہے۔