29 Nov 2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے جبکہ ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی جس سے زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔