اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سلمان اکرم راجہ کا اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف درج مقدمات کا معاملہ، سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روک دیا، چیف جسٹس عامرفاروق  نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ وفاق اور پنجاب میں معلوم نہیں کتنے مقدمات درج ہیں، لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، کسی بھی نامعلوم مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کی تفصیلات دی جائیں اور گرفتاری سے روکا جائے، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے