اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا اے ٹی سی کا فیصلہ معطل

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر  نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد، مطیع اللہ جان کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالتی ہدایت پر انسداد دہشت گردی عدالت کا آرڈر پڑھا گیا جبکہ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں خرید وفروخت کا کوئی ذکر موجود نہیں،  دوسرے صحافی کا بیان حلفی بھی موجود ہے، اس بنیاد پر یہ کیس جھوٹ پر گھڑی بے بنیاد کہانی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو عدالتی ریمانڈ پر تصور کیا جائے تاہم مطیع اللہ جان کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت آج ہی دائر کی جائے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے