اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی زیرِ نگرانی انسدادِ منشیات کارروائیاں، 9345 ملزمان گرفتار

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ نگرانی انسدادِ منشیات کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 9345 ملزمان گرفتار، 9057 مقدمات درج ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 7097 کلو چرس، 407 کلو افیون،263 کلو ہیروئین،163 کلو آئس اور62347 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے 2066، کینٹ میں 1964، سول لائنز میں 974، صدر میں 1271، اقبال ٹاؤن میں 1457 اور ماڈل ٹاؤن میں 1613 ملزمان گرفتار ہوئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے متواتر رابطہ رکھا جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا تعلیمی اداروں کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، منشیات سے پاک لاہور کے لئے پر عزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے