اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی سی لاہور

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے کئے، انہوں نے گلیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو بہترین انتظامات کی ہدایت کر دی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا اہم شاہراہوں، گلیوں، محلوں میں کوڑا کرکٹ موجود نہ ہو، شہری بھی گلی، محلوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں، علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ مکمل طور پر یقینی بنایا جائے، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا آپس میں مکمل روابط سے علاقے میں صفائی کو بہتر بنائیں، انہوں نے برکی روڈ کے اطراف میں نالے کی صفائی ستھرائی کے واضع احکامات بھی جاری کر دیئے۔

ڈی سی لاہور  نے شہری آبادی میں جانوروں کی نشاندہی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا جانوروں کا انخلاء کر کے متبادل جگہ فراہم کی جائے، شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں اور جھگیوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین لاہور مشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے