اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آفریدی ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کے مؤقف کے حامی

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے پی سی بی کے موقف کی حمایت کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھیل اور سیاست کو یکجا کرکے کرکٹ کو غیر یقینی صورتحال کا شکار کردیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سکیورٹی خدشات کے باوجود 5 مرتبہ بھارت جا کر کھیل چکی ہے جس میں وائٹ بال سیریز بھی شامل ہے، اب آئی سی سی اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنی بالادستی دکھانی ہو گی۔

ایک اور سابق کپتان راشد لطیف کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جمعے کا دن کرکٹ کے لیے بڑا اہم ہو گا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیل کی تبدیلی کا دن بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے