اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس اور انٹرپول کی کارروائی، اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی، اشتہاری غلام مصطفیٰ نے گزشتہ برس تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

اشتہاری بعد ازاں قطر فرار ہو گیا اور ایک برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم  نے اشتہاری غلام مصطفیٰ کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے قطر پولیس کے ساتھ کوآرڈی نیشن سے ملزم کو گرفتار کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے