اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہورنیوز) پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کے اس دوسرے گروپ میچ میں سفیان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گول سکور کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر سکور کیا اور محمد عماد نے چند ہی لمحوں بعد پاکستان کی برتری 0-2کردی۔

میچ کے 32ویں اور 43 ویں منٹ میں سفیان خان نے 2 مزید گول داغے، جبکہ رانا ولید نے 51ویں منٹ میں اور ذکریا حیات نے 60ویں منٹ میں ایک، ایک گول سکور کیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد عماد کو دیا گیا۔عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی، ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے