28 Nov 2024
(ویب ڈیسک) سابق گلوکار اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے اپنے والد کی شادیوں سے متعلق حقیقت بیان کردی۔
تفصیلات کےمطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بابر جنید جمشید نے بتایا کہ ان کے والد نے زندگی میں تین شادیاں کیں، انہوں نے بتایامیری والدہ کے علاوہ والد کی 2 مزید بیویاں تھیں۔ ان میں سے ایک بیوی والد کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں، دیگر دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف چار بہن بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی تبلیغ اسلام میں گزارے۔ ان کی زندگی کا مقصد لوگوں کو حقیقی روشنی اور دین اسلام کی طرف راغب کرنا تھا۔