(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پہلی بار " وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی" متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سو ماڈل ریڑھیاں ابتدائی طور پر شادمان پوائنٹ پر تقسیم کی جائیں گی، پندرہ کروڑ کی لاگت سے پہلے فیز میں ایک ہزار ریڑھیاں تقسیم کی جائیں گی، فی ماڈل ریڑھی کی قیمت ایک لاکھ سنتالیس ہزار روپے ہے، ماڈل ریڑھی مفت تقسیم کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل ریڑھی کے ڈیزائن کی منظوری دیدی۔
پہلے فیز میں 19 مقامات پر 1 ہزار ریڑھیاں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی کو بار کوڈ نمبر ایشو کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ماڈل ریڑھی میں ایک موریہ پل تا دہلی گیٹ کے پوائنٹس شامل ہیں۔
سروس روڈ شاہدرہ، شادمان، پیر مکی، اوٹ فال روڈ پر ریڑھی بازار فعال کیا جائے گا، کھارک نالہ ملتان روڈ، ٹھوکر رائیونڈ روڈ اور بھٹی چوک رائیونڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ہو گا، مادر ملت روڈ گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ، گجومتہ فیروز پور روڈ کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال ہو گا، مکہ کالونی ، پیکو روڈ ، ہربنس پورہ ، لال پل ، اشفاق چوک پیپسی روڈ کے مقام پر بھی ریڑھی بازار فعال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جی ٹی روڈ کوآپریٹو سٹور ، بیگم پورہ جی ٹی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال، داروغہ والا چوک کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا 19 مقامات پر ریڑھی بازار فعال کروائیں گے۔