28 Nov 2024
(لاہور نیوز) ماہر معیشت خاقان نجیب کا کہنا ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور پالیسی ریٹ نیچے آ گیا ہے۔
ماہر معیشت خاقان نجیب کا کہنا ہے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں میں بھی اعتماد بحال ہو جاتا ہے، پاکستان کی معیشت میں استحکام ضرور رہے گا، امید ہے پالیسی ریٹ اور نیچے آ جائے گا، اتھارٹی بار بار یہی کوشش کر رہی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری بھی لائی جائے۔
خاقان نجیب نے کہا پاکستان کی لوکل انویسٹمنٹ بڑھانے پر بھی کام جاری ہے، سٹاک ایکسچینج ایک ایسا شعبہ ہے جس میں لوگ انویسٹ کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں۔