27 Nov 2024
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روز گار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کر دی ہے۔
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزہ لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہو گا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہو گا، اماراتی حکومت کی شکایت کے ازالے پر حکومت پاکستان کا اقدام خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔