شہرکی خبریں
سیاسی کارکن قوم کا سرمایہ، ان پر طاقت کا اندھا استعمال ناقابلِ قبول ہے: امیر جماعت اسلامی
27 Nov 2024
27 Nov 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن قوم کا سرمایہ، ان پر طاقت کا اندھا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے جمہوریت کی قبر کھود کر آمرانہ روش کو مضبوط کر رہی ہے، ظلم کرنے والے بھول رہے ہیں کہ کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئین کے مطابق پُرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، حکومت کو کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں کہ مظاہرین پر چڑھ دوڑے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔