23 Nov 2024
(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالرز ریکارڈ ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالرز تھیں۔
سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔